News Details
02/04/2018
خیبر پختونخوا اکنامک زون ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اور چین کی کمپنی سی میککے مابین ڈیرہ اسماعیل خان میں اکنامک زون کے قیام کیلئے مفاہمتی یاداشت کا خیر مقدم
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے خیبر پختونخوا اکنامک زون ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی اور چین کی کمپنی سی میککے مابین ڈیرہ اسماعیل خان میں اکنامک زون کے قیام کیلئے مفاہمتی یاداشت کا خیر مقدم کیا ہے اورکہا ہے کہ خیبر پختونخوا صنعتوں کیلئے موزوں اور قابل اعتماد خطہ بن چکا ہے سی پیک کے تناظر میں تین اکنامک زونز کے قیام پر کام جاری ہے صوبائی حکومت صنعتی بستیوں اور معاشی زونز کے قیام کو ترجیح دے رہی ہے اور اسکے لئے گیس سے پیدا کرکے بجلی کی بلا تعطل فراہمی سمیت پر کشش مراعات بھی دی جا رہی ہیں حکومتوں کے باہمی اشتراک (جی ٹو جی) منصوبوں میں بغیر سرمایہ کاری کے منافع میں دس فیصد حصہ صوبے کیلئے لے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ازمک اور چائنا مشینری انجنیئرنگ کارپوریشن سی میک کے مابین اکنامک زون کے قیام کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ازمک اور( سی میک) کے نمائندوں کے علاوہ کمشنر پشاور ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام بھی تقریب میں موجود تھے سی میک کے نمائندہ وفد نے خیبر پختونخوا میں اکنامک زون اور میٹریل انڈسٹریز پارک کے قیام میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا کہ کمپنی پہلے سے صوبے میں سیمنٹ انڈسٹری کے قیام کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کر چکی ہے وزیر اعلیٰ نے کمپنی کی طرف سے صوبے میں سرمایہ کاری کے جذبے اور دلچسپی کا شکریہ ادا کیا اور واضح کیا کہ انکی حکومت صوبے کو سرمایہ کاری کیلئے کھول چکی ہے تاہم ہماری اولین ترجیح ایسی صنعتی بستیوں کا قیام ہے جن میں مختلف کمپنیاں مختلف قسم کے کارخانے لگائیں حطار ، موٹر وے اور درابن ڈی آئی خان میں اسی طرز کے اکنامک زون پر پہلے سے کام جاری ہے جہاں قومی و بین الاقوامی کمپنیاں مختلف نوعیت کے کارخانے لگا رہی ہیں صنعتی بستیوں میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جاتی ہے۔پرویز خٹک نے واضح کیا کہ انکی حکومت صوبے کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے کام کر رہی ہے۔سرمایہ کاری کے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ منصوبوں میں بغیر سرمایہ کاری کے منافع میں دس فیصد حصہ صوبے کے لیے لے رہے ہیں اور دوسری طرف سرمایہ کاروں کو بھی ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات دی جا رہی ہیں۔بعد ازاں ازمک اور سی میک کے نمائندوں نے مفاہمتی یاداشت پر با ضابطہ دستخط کئے۔