News Details

26/03/2018

وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کی رسالپور کینٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما اور کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور کے سابق وائس پریزیڈنٹ حاجی شیر زادہ خان کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات

وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کی رسالپور کینٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما اور کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور کے سابق وائس پریزیڈنٹ حاجی شیر زادہ خان کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی۔ وزیراعلی نے ان کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی۔ حاجی شیر زادہ خان نے وزیر اعلی کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر ان کی حمایت کا اعلان کردیا انہوں نے مزیدسوچ کے لیے مہلت مانگ لی اور عندیہ دیا کہ وہ ساتھیوں کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے تاہم انہوں نے 2018 کے انتخابات میں پرویز خٹک کی بھر پور حمایت کی یقین دہانی کردی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پرویز خان خٹک صوبائی وزیر ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل اور اپنے صاحبزادے اسحق خٹک، ملک ابرار پی ٹی ائی کے صوبائی رہنما شمع گھی کے ملز کے ایم ڈی فضل ودود خان اور اے این پی کے رہنما سابق چیئرمین حاجی دلارم خان اور مسعود خان کے ہمراہ حاجی شیر زادہ خان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں پر حاجی شیر زادہ خان، بخت زادہ خان اور ان کے صاحبزادے طارق اقبال سے اہم ملاقات کی اور حاجی شیر زادہ خان کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی اورانہیں بتایا کہ تحریک انصاف ہی اس ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جو 2018 کے عام انتخابات میں چیئرمین عمران خان کی قیادت میں نہ صرف وفاق بلکہ چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی بعدازاں پرویز خٹک کے ہمراہ حاجی شیر زادہ خان نے ذرائع ابلاغ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے دیرینہ دوست اور محسن ہے انھوں نے کئی سالوں تک ایک ساتھ سیاسی سفر کیا 2013 کے انتخابات میں پرویز خٹک کی بھرپور حمایت کی تھی اس سے قبل بھی دونوں نے ایک ساتھ پی پی پی کا الیکشن بھی لڑا اور اب وہ ان کو خالی ہاتھ نہیں جانے دیں گے اور 2018 کے انتخابات میں بھی ان کی حمایت کریں گے جہاں تک پارٹی چھوڑ نے کا تعلق ہے اس سلسلے میں وہ اپنے خاندان اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے حاجی شیر زادہ خان نے یہ بھی کہا کہ 2013 میں پرویز خٹک کو وزارت اعلیٰ تک پہنچانے میں انکابہت اہم کردار تھا واضح رہے کہ حاجی دلارم خان نے بھی حاجی شیر زادہ خان کو پرویز خٹک کی حمایت کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے بھی کہا کہ حاجی شیر زادہ خان ان کے دیرینہ دوست ہے انہوں نے سیاست کی ابتدا ایک ہی پلیٹ فارم سے کی پرویز خٹک نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان سے چوروں اور لیٹروں کی سیاست کاخاتمہ ہو اس ملک کے وسائل غریب عوام پر خرچ ہوں غریبوں کی قسمت میں ہمیشہ کے لئے غربت نہیں لکھی گئی پاکستان اور خیبرپختونخوا میں پیسوں اور وسائل کی کوئی کمی نہیں ضرورت ہے تو ایماندار قیادت کی جو عمران خان کی صور ت میں ہمارے پاس موجود ہے اور عمران خان ہی اس ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے باریاں بانٹنے والے آصف علی زرداری اور نوازشریف کادور ختم ہوچکا ہے نوجوان تحریک انصاف کاسرمایہ ہیں جنون تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے ساتھ ہو تو جیت تحریک انصاف کا مقدر ہے انھوں نے 2018 کے انتخابات میں حمایت پر شیر زادہ خان کاشکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ دوبارہ بھی جرگہ لے کرآئیں گے اور حاجی شیز زادہ خان کے حجرے سے سرخ جھنڈا اتاکر پی ٹی ائی کا جھنڈا لہرائیں گے انھوں نے حاجی شیر زادہ خان کو سوچنے کی مہلت دے دی دونوں نے رابطے قائم رکھنے کافیصلہ کیا ۔