News Details

03/03/2018

بلوچستان کے عوام کو بلوچ کلچر ڈے کی مبارکباد

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے بلوچستان کے عوام کو بلوچ کلچر ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوبصورت بلوچستان کی بھر پور اور رنگین ثقافت کی عکاسی ایک دن میں ممکن نہیں تاہم انہوں نے کہاکہ بلوچستان کلچر ڈے ہمیں اس خوبصورت زمین کی متنوع ثقافت کی طرف متوجہ کرتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور خیبرپختونخوا کے عوام بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر بلوچ عوام کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور اُنہیں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔