News Details

17/01/2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے منگل کے دن پشاور چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے منگل کے دن پشاور چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا صوبائی وزراء شاہ فرمان، اشتیاق ارمڑ ، سیکرٹری ماحولیات اور دیگر متعلقہ حکام بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر چڑیا گھر میں ترقیاتی سرگرمیوں اور مختلف سہولیات کا معائنہ کیا اُنہوں نے چڑیا گھر کو تیز رفتاری کے ساتھ حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ وہ جتنا جلدی ممکن ہو سکے چڑیا گھر کا افتتاح کرکے عوام کیلئے کھولنا چاہتے ہیں ۔متعلقہ حکام نے آئندہ دو ہفتوں کے دوران چڑیا گھر کو افتتاح کیلئے تیار کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔