News Details

26/09/2022

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اس بار ایک بال سے تین وکٹیں گراوں گا، حقیقی آزادی کی تحریک میں پوری پاکستانی قوم میرے ساتھ ہے

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اس بار ایک بال سے تین وکٹیں گراوں گا، حقیقی آزادی کی تحریک میں پوری پاکستانی قوم میرے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران کسی غلط فہمی میں نہ رہیں قوم اپنا فیصلہ کر چکی ہے،قوم نکلنے کے لیے تیار ہے اسے صرف ایک کال کا انتظار ہے اور یہ ہمارا آخری اور فیصلہ کن مارچ ہوگا۔ کرک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بہت جلد عام انتخابات ہونگے اور انشاءاللہ ان انتخابات کے بعد کرپٹ مافیا کو پاکستانی سیاست سے باہر نکال پھینکیں گے۔ حال ہی میں ایک آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں مریم نواز اپنے داماد کو غیر قانونی طریقے سے فائدہ پہنچانے کے لیے پاور پلانٹ بھارت سے امپورٹ کرنے کے لیے سرکاری افسران کو ہدایت دے رہی ہے، مریم اپنے داماد کی ہاو-سنگ سوسائٹی کے لیے عوام کے پیسے سے گرڈ سٹیشن لگوانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اقتدار میں اپنی ذات کو فائدہ پہنچانا کرپشن کی بدترین قسم ہے۔ان آڈیو لیک سے واضح ہو گیا کہ یہ لوگ مہنگائی کے خاتمے کے بہانے اپنے اوپر کرپشن کے کیسز ختم کرانے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو خاندانوں نے ملک پر تیس سال حکومت کی اور عوام کا پیسہ لوٹ کر بیرونی ممالک منتقل کیا۔ انہی کے دور میں بھارت اور بنگلہ دیش ہم سے ترقی کی دوڑ میں اگے نکل گئے اور ہم نے اپنی آمدنی بڑھانے کا کبھی سوچا ہی نہیں۔ ملک کی ایکسپورٹ بڑھانے سے ہی معیشت بہتر ہوتی ہے، ہمارے دور میں ملکی ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنی معیشت کو ٹھیک کرنا ہے اور عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کرنا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں عوام کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے صحت کارڈ پلس منصوبہ شروع کیا۔ اس کے علاو ¿ہ طلبہ کے لیے ایجوکیشن کارڈ پر کام کر رہی ہے جس کے ذریعے طلبہ ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ جو ممالک اپنی آمدنی کو نہیں بڑھاتے اور اپنے پاو ¿ں پر کھڑے نہیں ہوتے وہ اپنی آزادی اور عزت دونوں گنوا بیٹھتے ہیں۔ ہم اپنے اخراجات کو کم اور آمدنی کو بڑھا کر ملک کو اپنے پاو ¿ں پر کھڑا کریں گے اور اپنی قوم کی عزت و وقار کو دو بارہ بحال کریں گے۔ ہم اپنی خارجہ پالیسی کو ملکی اور عوامی مفاد کے مطابق بنائیں گے کسی اور کے مفادات کے لیے نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے ملک پر ایک بیرونی سازش کے تحت بڑے بڑے ڈاکوو ¿ں کو مسلط کیا گیا ، کرپٹ ٹولے نے نیب قوانین میں ترامیم کر کے اپنے اوپر 1100 ارب روپے کرپشن کے کیسز ختم کرائے۔ نواز شریف کے بیٹے لندن کے اُس مہنگے ترین علاقے میں رہتے ہیں جہاں پر برطانیہ کا وزیر اعظم بھی نہیں رہ سکتا، اور یہ عوام کا لوٹا ہوا پیسہ ہے۔ ملک کے قرضے بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ دو کرپٹ خاندانوں کے اثاثے بڑھ رہے ہیں۔ نواز شریف کے بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستان کے شہری نہیں ، کسی کو جوابدہ نہیں ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ غریب ملک میں کوئی امیر چوری کرے تو اسے این آر او مل جاتا ہے جبکہ غریب کو سزا۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ظلم و نا انصافی کے خلاف کھڑے ہونے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعظم بیرونی ممالک سے پیسے مانگ کر قوم کو شرمندہ کر رہے ہیں، کو ئی بھی ملک قرض کے پیسوں سے ترقی نہیں کر سکتا۔ ترقی کے لیے ہمیں اپنے پاوں پر کھڑا ہونا ہوگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ دس سال جب نواز شریف و زرداری کی حکومت تھی ملک پر 400 ڈرون حملے ہوئے لیکن اس وقت کے حکمرانوں میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج و مذمت کرنے کی بھی جرات نہیں تھی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ25 مئی کو ہمارے پر امن اسلام آباد مارچ کے شرکاءپر تشدد کیا گیا، خواتین کو ہراساں کیا گیا اور پارٹی قائدین کے خلاف مقدمے درج کر کے انکے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔نوجوانوں نے میرا ساتھ دینا ہے، میں اس کرپٹ ٹولے کا مقابلہ کروں گا اور ملک کو حقیقی آزادی دلا کر رہوں گا۔چوروں کی غلامی کرنے سے مر جانا اچھا ہے، غلام ایک اچھے غلام تو بن سکتے ہیں مگر لیڈر نہیں۔ ہمارے دور میں رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ نوجوانوں کو نبی کریم کی سنت و سیرت سے روشناس کرایا جائے لیکن نا اہل حکومت نے اس اتھارٹی کو ختم کر دیا۔ جب ہمیں دوبار حکومت ملے گی تو دوبارہ اس اتھارٹی کو فعال بنائیں گے۔میری حکومت نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس ختم کرنے پر بھارت سے تجارت ختم کی لیکن امپورٹڈ حکومت بھارت سے دوبارہ تجارت شروع کرنا چاہتی ہے۔