News Details

04/04/2021

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے پاپندی کے باجود ٹرانسپورٹ چلانے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر پشاور کو فوری طور پر کارروائی عمل میں لانےکی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے پاپندی کے باجود ٹرانسپورٹ چلانے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر پشاور کو فوری طور پر کارروائی عمل میں لانےکی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ پشاور جنرل بس اسٹینڈ کے اردگرد بعض پولیس اہلکار اور اڈا منشی رقم لیکر مسافر گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دے رہے ہیں جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے کمشنر پشاور اور پولیس کے متعلقہ حکام کو ان عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کی ہے اور کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ کورونا کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں، وہ تمام صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور خصوصا فیس ماسک کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں