News Details

23/11/2020

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقا ت کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف ا مور پر تبادلہ خیال کیا

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پیر کے روز اسلام آباد میں ملاقا ت کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف ا ±مور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صوبے میں میگا ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات، صوبے میں کوروناکی تازہ ترین صورتحال اور اس سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کے انتظامات سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئے۔ دونوں رہنماو ¿ں نے کورونا کی موجودہ نازک صورتحال میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جلسوں کے انعقاد کو عوام دشمنی کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ اپوزیشن والے اپنی سیاست چمکانے کے لئے عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں جو ا ±ن کی طرف سے غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ ا ±نہوں نے کہاکہ حکومت کورونا وباسے لوگوں کی جانیں بچانے کیلئے سمارٹ لاک ڈاو ¿ن سمیت دیگر حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنارہی ہے تاکہ لوگوں کو اس وباءسے محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ ملک میں معیشت کے پہیے کو بھی رواں دواں رکھا جا سکے لیکن اپوزیشن جماعتیں سیاسی مقاصد کیلئے عوامی جلسے منعقد کرکے ملک میں اس وبا کے پھیلاو کے خطرات کو بڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والوں کو اس ملک اور اس کے غریب عوام کا کوئی خیال نہیں یہ صرف اپنی کرپشن بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مگر ا ±نہیں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا ہر صورت حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ عوام نے پی ڈی ایم کے ملک مخالف ایجنڈے اور بیانیے کو یکسر مسترد کر دیا اور عوام کی طرف سے پی ڈی ایم کے جلسوں میں عدم شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے