News Details

01/06/2020

کورونا کی وجہ سےخلیجی ممالک میں مقیم خیبرپختوا کے باشندوں کودرپیش مسائل جلد حل کرلئے جائیں گے۔ سعودی عرب سے پشاور ائیر پورٹ کے لئے فلائٹس بحال کر دی گئی ، فلائٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا۔

کورونا کی وجہ سےخلیجی ممالک میں مقیم خیبرپختوا کے باشندوں کودرپیش مسائل جلد حل کرلئے جائیں گے۔ سعودی عرب سے پشاور ائیر پورٹ کے لئے فلائٹس بحال کر دی گئی ، فلائٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا۔ ضرورت پڑنے پر صوبائی حکومت حکومت بیرون ملک مقیم صوبے کے شہریوں کی واپسی کے لئے فنڈز بھی فراہم کرے گی۔ کورونا سے شہید ہونے والے خیبرپختونخوا کے شہریوں کے جسد خاکی لانے کے لئے خصوصی طیارہ کل سعودی عرب روانہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ محمود خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا سے بہت بڑی تعداد میں لوگ محنت مزدوری کی غرض سے بیرون ملک مقیم ہےں اور ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ کورونا کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے بیرون ملک اور خصوصاً خلیجی ریاستوں میں مقیم خیبرپختونخوا کے شہریوں کو بہت زیادہ مسائل کا سامنا ہے ، ہمیں ان کی مشکلات کا بھر پور احساس ہے اور ہم ان کی مشکلات کو کم کرنے اور انہیں جلد از جلد وطن واپس لانے کے لئے ہر سطح پر کوششیں کر رہے ہیں ۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اُن کی خصوصی درخواست پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب سے پشاور ائیر پورٹ کے لئے فلائٹس بحال کرنے کے احکامات جاری کئے ہے اور فلائٹس کا سلسلہ کل سے باقاعدہ شروع ہو گیاہے جبکہ آنے والے دنوں میں سعودی عرب سے پشاور ائیر پورٹ کے لئے فلائٹس کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائیگا جسے خیبرپختونخواکے باشندوں کو وطن واپسی میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی وجہ سے شہید ہونے والے خیبرپختونخوا کے شہریوں کے جسد خاکی واپس لانے کے لئے ایک خصوصی طیارہ بوئنگ 777 کل ریاض روانہ ہوگا جس کے بعد مزید دو بوئنگ 777طیارے سعودی عرب جائیں گے۔ اس کے علاوہ خلیجی ممالک سے وطن واپس آنے والے شہریوں کو درپیش مہنگے ٹکٹس کا مسئلہ بھی متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا گیا ہے جسے بہت جلد حل کرلیا جائیگا۔ اسی طرح سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے متعلق صوبے کے شہریوں کی شکایات اور تحفظات کو دور کرنے کے لئے بھی معاملہ متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے ا س سلسلے میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم عمران خان ، وفاقی وزیر مراد سعید اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ضرورت پڑنے پر خیبرپختونخوا کے شہریوںکو وطن واپس لانے کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کرنے اور پشاور ائیر پورٹ پر ہر قسم کے انتظامات کرنے کے لئے تیار ہے ۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ نے بذریعہ ویڈیو لنک وزیراعظم عمران کے زیر صدارت منعقدہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور کورونا کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے تجاویز و سفارشات پیش کیں۔ وزیراعلیٰ نے کورونا کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور خصوصاً خلیجی ممالک میں خیبرپختونخوا کے شہریوں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان مسائل کے فوری حل اور ان کی جلد از جلد وطن واپسی کے مناسب اقدامات پر زور دیا۔