News Details

06/10/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ زرعی زمینوں پر ہاﺅسنگ سوسائٹی اور دیگر تعمیرات کی اجازت نہ دی جائے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ زرعی زمینوں پر ہاﺅسنگ سوسائٹی اور دیگر تعمیرات کی اجازت نہ دی جائے ۔ انہوںنے ادارے کو اپنے وسائل پیدا کرنے کیلئے دیر پا منصوبہ بندی کی ہدایت کی ہے تاکہ ادارے کے قیام کے مقاصد کا حصول یقینی ہوسکے ۔ انہوںنے پشاور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تیز تر تکمیل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ صوبائی دارلحکومت کی معیاری تعمیر و ترقی اور شہریوں کو درپیش مسائل حکومت کی ترجیح ہے۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے دوسرے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اِجلاس میں وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی سمیت سیکرٹری پی اینڈ ڈی ،سیکرٹری ماحولیات ، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری فنانس، ایم پی اے پیر فدا محمد ، کمشنر پشاور اور ڈی جی پی ڈی اے انجینئر محمد عزیر نے شرکت کی۔ اِجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈا زیر بحث لایا گیا۔ جس میں بورڈ کے سابقہ اِجلاس کی کاروائی کی منظور دی گئی۔ اِجلاس میں پی ڈی اے کے نظر ثانی شدہ بجٹ برائے سال 2018-19اور سالا نہ بجٹ برائے مالی سال 2019-20 کی بھی منظوری دی گئی۔ا ِجلاس میں پرائیوٹ ہاو¿سنگ سکیم ریگولیشن 2019کی منظوری دی گئی، جس کے مطابق تما م متعلقہ اداروں پر مشتمل کمیٹی کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد ہاو¿سنگ سوسائیٹیز کی منظوری دے گی۔ ہاو¿سنگ سکیم ریگولیشن نافذ ہونے کے بعد صرف پی ڈی اے NOC جاری کرنے کا مجاز ہو گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اِس سے پشاور میں زرعی زمین کی حفاظت میں بھی بھرپور مدد ملے گی اور عوام کو ہاو¿سنگ سوسائٹیز میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ ڈی جی پی ڈی اے نے پی ڈی اے کے اثاثہ جات کے لیے لیز پالیسی پیش کی جس کو بحث کے بعد بلدیات، فنانس ، پی اینڈ ڈی ، محکمہ قانون اور پی ڈی اے پر مشتمل کمیٹی کو جانچ پڑتال کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اِجلا س میں صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے لیے نظرثانی شدہ پیکج بھی منظور کیا گیا۔ اِجلا س کے دوران صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق سب انجینئر کو ون ٹائم بی پی ایس 16 میں پروموشن کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پی ڈی اے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت درکار وسائل فراہم کرنے کی منظوری دی گئی جو قسطوں میں مرحلہ وار ادا کی جائے گی تاکہ پی ڈی اے کو درپیش مالی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے سرکاری وسائل سے تعمیر کئے جانے والے منصوبوں اور اداروں کو سیاسی شخصیات سے منسوب کرنے کی حوصلہ شکنی کی ہے اور ذاتی مفادات سے بالاتر عوام کی بلاامتیاز اور حقیقی خدمت کا کلچر متعارف کرایا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پشاور میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کی معیاری تکمیل ترجیح ہونی چاہیئے ۔ صوبائی حکومت اداروں کو مضبوط کر رہی ہے اور وسائل کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے ۔ اسلئے نتائج بھی نظر آنے چاہئیں اور عوامی توقعات کے مطابق کارکردگی یقینی بنائی جائے ۔