News Details

05/06/2019

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر صوبے میں بڑے پیمانے پر سیاحوں کی آمد سے نہ صرف وزیراعظم عمران خان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے بلکہ سیاحت کے فروغ سے صوبے کی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر صوبے میں بڑے پیمانے پر سیاحوں کی آمد سے نہ صرف وزیراعظم عمران خان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے بلکہ سیاحت کے فروغ سے صوبے کی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو سکے گا۔ انھوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبے کو ملک کا سیاحتی مرکز بنانے کےلئے دن رات محنت کر رہی ہے اور آنے والے بجٹ میں سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے لئے بھی کئی منصوبے شامل کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ جنگ زدہ صوبے میں ٹورزم کو پٹڑی پر چڑھانا تحریک انصاف حکومت کی بڑی کامیابی ہے اور ٹورزم کی بحالی سے نہ صرف روزگار میسر ہوگا بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی مکمل بحالی موجود حکومت کی اولین ترجیح ہے جس سے ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کی سیاحتی مقامات تک رسائی سہل ہو سکے گی۔ انھوں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی کہ سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی جائے اور سیاحوں کو بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔