News Details

22/04/2019

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع شانگلہ بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیا

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع شانگلہ بار ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی جوکہ بار ایسوسی ایشن کے لیے ایک مستقل عمارت تعمیر کرنے پر کام کرے گی۔ بار ایسوسی ایشن سے اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے شانگلہ بار کے لیے 20 لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔ نومنتخب کا بینہ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے واضح کیا کہ وکلاءمعاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں اور انصاف کی بالادستی میں ان کا اہم کردار ہے۔وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ قانون اور انصاف کی بالادستی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔