News Details

11/03/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی صوبے خصوصاً پشاور اور مضافات میں جاری بارشوں سے عوام کے جان و مال کو ممکنہ تقصانات اور مشکلات کے تناظر میں انتہائی مستعد رہنے کی ہدایت۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی صوبے خصوصاً پشاور اور مضافات میں جاری بارشوں سے عوام کے جان و مال کو ممکنہ تقصانات اور مشکلات کے تناظر میں انتہائی مستعد رہنے کی ہدایت۔ * خصوصی طور پر حساس علاقے متعلقہ اداروں کی غیر معمولی توجہ اور کارکردگی کے متقاضی ہے۔ وزیراعلیٰ * اضلاع کی انتظامیہ نکاسی آب اور بند راستوں کو کھولنے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ وزیراعلیٰ * ریلیف ڈیپارٹمنٹ، ریسکیو ادارے اور دیگر متعلقہ محکمے اپنی ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھیں ۔ وزیراعلیٰ * کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمنٹنے کیلئے فول پروف اقدامات یقینی ہونی چاہئے۔ * نقصانات کا بروقت اندازہ لگایا جائے اور متاثرین کو بلاتاخیر ریلیف دیا جائے۔ وزیراعلیٰ * وزیراعلیٰ کی ہسپتالوں اور طبی مراکز کو بھی اس سلسلے میں خصوصی اقدامات کی ہدایت۔ * کسی حادثے کی صورت میں زخمیوں کوفوری طبی امداد اور سہولیات مہیا کی جائے۔ وزیراعلیٰ * عوام کی تکالیف اور مسائل کا تیز تر ازالہ متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ