News Details

05/08/2018

مسلم آباد کوہاٹ میں آئل ٹینکر اور بس کے تصاد م کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سابق جسٹس دوست محمد خان نے مسلم آباد کوہاٹ میں آئل ٹینکر اور بس کے تصاد م کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اُنہوں نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ واقعہ کے زخمیوں کا فوری اور بہترین علاج یقینی بنایا جائے اور کوہاٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ترجیحی بنیادوں پر زخمیوں کو معیاری طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔ اُنہوں نے ڈاکٹرز کی چھٹی منسوخ کرکے ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال واپس بلانے کی ہدایت کی تاکہ زخمی افراد کے علاج میں تاخیر نہ ہونے پائے ۔ نگران وزیراعلیٰ نے زیادہ زخمی ہونے والے مسافروں کو پشاور منتقل کرنے اور اس مقصد کیلئے ریسکیو1122 کی فوری خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ۔ اُنہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ضرورت کی بنیاد پر زخمیوں کو خون دینے کیلئے آگے آئیں۔ سابق جسٹس دوست محمد خان نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی بخشش اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا بھی کی ۔