News Details

12/07/2018

یکہ توت بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے یکہ توت بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکیاہے یہاں سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنا چاہتے ہیں تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔ پرامن اور شفاف انتخابات نگران حکومت کا مشن ہے جسے ہر صورت مکمل کیا جائے گا انہوں نے زخمیوں کے بہتر علاج معالجہ کیلئے احکامات جاری کئے۔نگران وزیراعلیٰ آج صبح سویرے شہید ہارون بلور کے گھر بھی گئے جہاں اُنہوں نے شہید کے بیٹے اور دیگر غمزدہ لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔