News Details

30/01/2018

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے بے رحمانہ قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کوہاٹ میں میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے بے رحمانہ قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔پرویز خٹک نے کسی کو بھی خاطر میں لائے بغیر ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق عبرتناک سزادینے اور لواحقین کو فوری انصاف فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کو ہدایت کی کہ وہ مقامی پولیس فورس کو متحرک کریں اور ملزم کی جلد ازجلد گرفتاری یقینی بنانے کیلئے معاملے کی خود نگرانی کریں ۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ کوئی شخص بھی قانون سے بالاتر نہیں ملزم کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کسی کو بھی خاطر میں لائے بغیر متعلقہ حکام اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ وزیراعلیٰ نے مقتولہ کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور یقین دلایا کہ لواحقین کو ضرور انصاف دلائیں گے اور سفاک ملزم کو عبرتناک سزا دی جائے گی ۔