News Details

10/01/2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اپرویز خٹک نے سیکرٹری انرجی محمد نعیم خان کو ہدایت کی ہے کہ گول ان گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل کے تناظر میں پیڈو اور پیسکوکے مابین معاہدے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو اپرویز خٹک نے سیکرٹری انرجی محمد نعیم خان کو ہدایت کی ہے کہ گول ان گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل کے تناظر میں پیڈو اور پیسکوکے مابین معاہدے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے تاکہ اپر چترال کے لوگوں کو بجلی کی تیز تر ترسیل اور فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ گول ان گول پراجیکٹ مکمل ہو چکا ہے اور ہدایت کی کہ سیکرٹری انرجی پیڈو اور پیسکو کے مابین معاہدے کیلئے جو لوازمات اور طریقہ کار موجود ہے اُس کو مکمل کرے۔2015 کے سیلاب کے نتیجے میں ریشون پن بجلی گھر تباہ ہو گیا تھا اوراپر چترال کے لوگوں کو بجلی کے حوالے سے مسائل درپیش تھے۔تقریباً 16 ہزار گھر ریشون ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی وجہ سے بجلی کی سہولیات سے محروم ہو چکے تھے۔ وزیراعلیٰ نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی اور وہ ضروری فارملیٹیز پوری کی جائیں تاکہ گول ان گول پاور پراجیکٹ کی تکمیل کے نتیجے میں پیڈ و اور پیسکو کے مابین معاہدہ جلد ازجلد ہو اور اپر چترال کے لوگوں کو بجلی کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت نے پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے ہیں۔ اب اس پراجیکٹ کی تکمیل اور اس سے استفادہ کرنے کیلئے پیسکو اور پیڈو کے مابین معاہدہ ضروری ہو گیا ہے تاکہ اپر چترال کے 16 ہزار گھروں کو بجلی کی سہولیات فراہم ہوں ۔