News Details

06/06/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے متعلقہ حکام کو سکول آف ایوی ایشن ٹریننگ اینڈ سروسز سنٹر اکوڑہ خٹک کو فعال بنانے کیلئے منصوبے کا آپریشنل ماڈل وضع کرکے متعلقہ فورم کو منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے

جبکہ میٹ پروسیسنگ ٹریننگ اینڈ پروڈکشن پلانٹ کے قیام کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے قابل عمل طریق کار اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ گزشتہ روز اس سلسلے میں وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کے علاوہ ائیرکموڈور محمد خرم شہزاد ، ایم ڈی ٹیوٹا اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو مذکورہ منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سکول آف ایویشن ٹریننگ سروسز قائم کیا جا چکا ہے جس کو فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس مقصد کیلئے منصوبے کے پی سی ون پر نظر ثانی کرنے ، بزنس اور آپریشنل ماڈل وضع کرکے منظوری کیلئے متعلقہ فورم کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ منصوبے کو موثر انداز میں چلانے کیلئے تمام تر لوازمات، ذمہ داریوں اور طریقہ کار کا واضح تعین کیا جائے تاکہ منصوبے کے قیام کے مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے۔ دریں اثناءاجلا س کو آگاہ کیا گیا کہ میٹ پروسیسنگ ٹریننگ اینڈ پروڈکشن پلانٹ کے قیام کے سلسلے میں آلات کی خریداری کیلئے 142.755 ملین روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مذکورہ پلانٹ کے قیام کیلئے حقیقت پسندانہ طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور تمام سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے جو بھی طریقہ کار اختیار کیا جائے اس مجموعی عمل میں منصوبے کے بنیادی مقاصد کو مدنظر رکھا جائے۔