News Details

15/05/2021

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ممتاز مزاح نگار، فنکار اور تخلیق کار فاروق قیصر عرف انکل سرگم کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فاروق قیصر ایک کثیرالجہت شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے لازوال کردار تخلیق کئے ہیں، مرحوم نے فنون لطیفہ کے شعبے میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہ ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاروق قیصر نے طنز و مزاح کے ذریعے معاشرتی برائیوں کے خلاف شعور اجاگر کیا اور ان کے تخلیق کردہ کردار ہماری سماج کی عکاس ہیں۔