News Details

26/02/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی طرف سے جمعہ کے روز پی ٹی آئی کے ممبران صوبائی اسمبلی کے لیے ظہرانے کا اہتمام

ممبران صوبائی اسمبلی کے علاوہ اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے بھی ظہرانے میں شرکت کی۔ سینٹ انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار بھی ظہرانے میں شریک تھے۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی کو سینٹ انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی جبکہ نئے ممبران اسمبلی کو سینٹ انتخابات کے طریقہ کار پر باقاعدہ تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پانچ ممبران اسمبلی کے علاوہ دیگر تمام ممبران اسمبلی ظہرانے میں شریک تھے جو گھر میں بیماری اور دیگر ناگزیر وجوہات کی بناءپر شریک نہ ہوسکے جس کے لیے انہوں نے وزیر اعلیٰ سے رابطہ کرکے ان سے باقاعدہ اجازت لی تھی۔ ظہرانے کے شراکاءسے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سینٹ انتخابات میں اپنی تمام نشستیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں مکمل شفافیت کی علمبردار ہے اس لیے شو آف ہینڈز کے ذریعے انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ سینٹ انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹس میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹس تقسیم کئے گئے ہیں اور پارٹی کے تمام کارکنان نے اس سلسلے میں پارٹی اور پارٹی چیئرمین عمران خان کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔