News Details

05/02/2021

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے صوبائی دارلحکومت پشاور میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود نے کی۔

سکول کے بچوں ، منتخب عوامی نمائندوں ، سیاسی کارکنوں اور سرکاری حکام کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ ریلی وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے شروع ہو کر گور نر ہاﺅس کے گیٹ پر اختتام پذیرہوئی۔ ریلی کے شرکاءنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کے ریاستی جبر و تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے مظلوم کشمیر ی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے مودی حکومت کو ایک دہشت گرد حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ مودی سرکارنے گزشتہ ڈیڑھ سالوں سے مقبوضہ کشمیر کے اندر جبر و تشدد اور ظلم و ستم کا بازار گرم کررکھا ہے اور اپنے ریاستی جبر و تشدد کے ذریعے کشمیریوں کو ا ±ن کے بنیادی حق سے محروم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ا ±نہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا اور پاکستان کے عوام حق خود ارادیت کی جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے، پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیر ی عوام کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم آزادی کے حصول تک کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ا ±ن کا حق خودارادیت دلانے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ا ±نہوںنے مزید کہاکہ خطے میں دیر پا امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک ہے جس کو حل کئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت اور آزادی کشمیر کے عوام کا بنیادی انسانی حق ہے اور پاکستان کے عوام اور حکومت اس بنیادی حق کے حصول کیلئے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ اُنہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جس موثر انداز میں کشمیر کا مقدمہ اُٹھایا ہے اُس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، موجودہ حکومت عمران خان کی قیادت میں کشمیر کا مسئلہ ہر عالمی فورم پر موثر اور مدلل انداز میں اُٹھائے گی اور کشمیریوں کواُن کا حق خودارادیت دلانے کیلئے اُن کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی