News Details

04/02/2021

خیبر پختونخواحکومت نے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایک اور اہم قدم کے طور پر کالام میں بین الاقوامی طرز کا ایک کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے

۔ 120 کنال رقبے پر محیط کالام کرکٹ سٹیڈیم کا یہ منصوبہ 358 ملین روپے کی تخمینہ لاگت سے دوسال کے عرصے میںمکمل کیا جا ئیگا ، جس میں دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کے علاوہ بیک وقت چھ ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہوگی۔ مجوزہ اسٹیڈیم کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس کے زیادہ تر تعمیراتی کام میں کنکریٹ کی جگہ مصنوعی لکڑی استعمال کی جائے گی تاکہ کالام کے قدرتی حسن کو بحال رکھا جا سکے۔ کالام کرکٹ اسٹیڈیم کے مجوزہ منصوبے پر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس جمعرات کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مذکورہ سٹیڈیم کا ڈیزائن وزیراعلیٰ کو پیش کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے مجوزہ ڈیزائن کی اصولی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو منصوبے پربروقت عملی کام شروع کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ منصوبے کے مختلف پہلوو ¿ں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کالام میں کرکٹ سٹیڈیم کے قیام اور کھیلوں کے دیگر منصوبوں کے لئے چھ سو کنال سے زائد اراضی دستیاب ہے جس میں سے کرکٹ سٹیڈیم کے لئے صرف 120 ایکڑ اراضی درکار ہے۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ باقی ماندہ اراضی پر ایک فٹبال گراو ¿نڈ اور بڑا پارک تعمیر کرنے کے لئے منصوبہ تیار کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ مذکورہ اراضی پر کرکٹ سٹیڈیم ، فٹبال گراو ¿نڈ اور پارکس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ خاطر خواہ رقبے پر شجرکاری کا بھی انتظام کیا جائے تاکہ علاقے کے قدرتی حسن میں مزید اضافہ کرکے وہاں پر ایکو ٹوارزم کو بھی فروغ دیا جاسکے۔ صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کو اپنی حکومت کی اہم ترجیحات کا حصہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت نتیجہ خیز اقدامات اٹھا رہی ہے