News Details

27/01/2021

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس بدھ کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس بدھ کے روز وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ، وفاقی سیکرٹری داخلہ، صوبائی سیکرٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پورے صوبے بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاءکو صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے ا ±ٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے برقرار رکھنے اور مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ ضم شدہ قبائلی اضلاع سمیت صوبہ بھرمیں امن و امان کو اپنی حکومت کی سب سے اہم ترجیح اور اولین ذمہ داری قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت اس مقصد کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کیلئے صوبائی اور وفاقی حکومت کے متعلقہ اداروں کے درمیان بہتر اور موثر کوآرڈنیشن پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے سلسلے میں پولیس، سکیورٹی فورسز اور دیگر متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا گیا۔