News Details

17/11/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور ماڈل ٹاون کے مجوزہ منصوبے کے لئے زمین کی خریداری اور انجینئرنگ ڈیزائن سمیت تمام مراحل پر بیک وقت کام شروع کرنے اور مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق منصوبے پر پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور ماڈل ٹاون کے مجوزہ منصوبے کے لئے زمین کی خریداری اور انجینئرنگ ڈیزائن سمیت تمام مراحل پر بیک وقت کام شروع کرنے اور مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق منصوبے پر پیش رفت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، اور واضح کیا ہے کہ منصوبے کے تحت کم آمدنی والے لوگوں کے لئے گھروںکا خصوصی انتظام کیا جائے اور مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکاری دفاترکیلئے بھی جگہ مختص کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کے وژن کی تکمیل میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ وہ منگل کے روز اپنے دفتر میںمجوزہ پشاور ماڈل ٹاون منصوبے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جس میں بورڈ آف ریونیو اورپشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کے علاوہ پشاور اور نوشہرہ میں ضلعی انتظامیہ کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو پشاور ماڈل ٹاون منصوبے کے مقاصد ، اہم فیچرز ، زوننگ پلان ، منصوبے کی ماسٹر پلاننگ ، منصوبے کے تحت مجوزہ سہولیات ، رہائشی پلاٹس اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پشاور ماڈل ٹاون کا منصوبہ 23مختلف زونز اور مجموعی طور پر ایک لاکھ آٹھ ہزار کنال اراضی پر مشتمل ہوگا۔ اگلے سال مئی تک منصوبے پر عملی کام شروع کردیا جائیگا۔ منصوبے کے لئے موزوں جگہ کی نشاندہی اور فیزیبیلیٹی مکمل کی جاچکی ہے۔ منصوبے کے تحت مختلف سائز کے 81 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹس کے علاوہ ایجوکیشن کمپلیکس ،میڈیکل کمپلیکس، سپورٹس کمپلیکس اور پارکس سمیت ہر قسم کی جدید شہری سہولیات دستیاب ہونگی۔ پشاور ماڈل ٹاو ¿ن کے میڈیا انکلیو اور سرکاری دفاتر وغیرہ کے لئے الگ الگ جگہ مختص ہوگی۔ مزید بتایا گیا کہ اس ماڈل ٹاﺅن کا 50 فیصد رہائشی، پانچ فیصد کمرشل اور پارکنگ، 12 فیصد اوپن جیم اور پارکس ، 23 فیصد سڑکوں، تقریباً8 فیصد سرکاری عمارتوں جبکہ باقی حصہ دیگر ضروریات کیلئے مختص ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے کے لئے زمین کی خریداری سمیت تمام مراحل کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ منصوبے پر پلان کے مطابق عملی کام کا آغاز ممکن ہو سکے۔ انہوں نے منصوبے کی سائٹ تک رسائی کے لئے رابطہ سڑک کی تعمیر پر بلا تاخیر کام شروع کرنے اور منصوبے کی جگہ پر پی ڈی اے کا سائٹ آفس فور ی طور پر کھولنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صوبائی حکومت کی میگا ہاوسنگ سکیم ہے جس کی ماسٹر پلاننگ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہر قسم کی کمزوری سے پاک ایک قابل عمل ماسٹر پلان کی تیاری یقینی ہو سکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت عوام کو معیاری رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے سنجیدگی کے ساتھ کوشاں ہیں۔ مجوزہ ماڈل ٹاون اس سلسلے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان خود اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھےں گے۔