News Details

06/10/2020

آنے والے موسم سرما میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے تمام تر ضروری پیشگی انتظامات اور اقدامات کوہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آنے والے موسم سرما میں کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے تمام تر ضروری پیشگی انتظامات اور اقدامات کوہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے، اس سلسلے میں متعلقہ محکموں اور اداروں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن کا موثر نظام تشکیل دیا جائے اور ان کے استعداد کار کو کسی بھی غیر معمولی صورتحال کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اس وائرس کے پھیلاو کی صورت میں انسانی جانوں کے ضیاع کو کم سے کم کیا جاسکے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج معالجے کے لئے تمام درکار آلات اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے جبکہ کورونا ٹیسٹس کی مجموعی استعداد کار کو خاطر خواہ حد تک بڑھایا جائے۔ عوام کی صحت اور ان کی جانوں کے تحفظ کواپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاو کی صورت میں صوبائی حکومت لوگوں کو اس وباءسے محفوظ بنانے اور انسانی جانوں کے ضیاع کو کم سے کم کرنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ وہ منگل کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ صحت کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شکیل قادر، سیکرٹری صحت امتیاز حسین شاہ، سیکرٹری خزانہ عاطف رحمان ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ اور اسپیشل سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال اور اس وباءکے دوبارہ پھیلاو کی صورت میں متعلقہ محکموں اور اداروں کی تیاریوں اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وبا کے دوبارہ پھیلاو ¿ کے خدشات کے پیش نظر تعلیمی اداروں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات میں ایس او پیز اور دیگر حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے۔ حکومت اور خصوصاً محکمہ صحت کی پیشگی تیاریوں اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے حکام کو صورتحال پر ہم ہ وقت نظر رکھنے اور انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نجی تعلیمی اور سرکاری تعلیمی اداروں کے منتظمین پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے سکولوں میں ایس او پیز اور دیگر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس وباءکے دوبارہ پھیلاو ¿ کے خدشات ک پیش نظر محتاط رہیں اور احتیاطی تدابیر پر زیادہ سے زیادہ عمل کریں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مشکل صورتحال کے باوجود حکومت اپنی موثر حکمت عملی اور بروقت اقدامات کے نتیجے میں کورونا کے گزشتہ لہر سے موثر انداز میں نمٹنے میں کامیاب رہی ہے اور خدانخواستہ اس وبا کے دوبارہ پھیلاو کی صورت میں حکومت صورتحال سے مزید موثر انداز میں نمٹنے میں کامیاب رہے گی۔