News Details

24/06/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی نے ملاقات کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ محمود خان اور شہرام ترکئی کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اُن کی کسی کے ساتھ ذاتی رنجش اور لڑائی نہیں ہے ،وہ بحیثیت ٹیم لیڈر حکومت اور پارٹی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں اور اس طرح تمام ٹیم ممبران سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ پارٹی کے ایجنڈے کی تکمیل اور حکومتی اصلاحات کی کامیابی کیلئے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں ۔اس راستے میں جو بھی رکاوٹ بنے گا وہ پارٹی کا وفادار اور مخلص کارکن نہیں ہو سکتااور جو اس ایجنڈے کی تکمیل کیلئے خلوص نیت سے کام کرے گا ہم اُس کو بھر پور عزت دیں گے