News Details

06/06/2020

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع نوشہرہ میں سسرالیوں کی طرف سے خاتون پر مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس واقعے میں مبینہ طور پر ملوث متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع نوشہرہ میں سسرالیوں کی طرف سے خاتون پر مبینہ تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس واقعے میں مبینہ طور پر ملوث متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ وزیر اعلی نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا سے اس سلسلے میں رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ واضح رہے کہ متاثرہ خاتون نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور ایک کانسٹیبل پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اس پر تشدد کرنے میں اس کے سرالیوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ الزام ثابت ہونے پر متعلقہ ایس ایچ او کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا معاشرے کے کمزور طبقوں کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے۔ الزامات ثابت ہونے پر واقعے میں ملوث تمام لوگوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے گی