News Details

29/05/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبے میں بھی کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ لہٰذاشہری اس مہلک وبا سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبے میں بھی کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ لہٰذاشہری اس مہلک وبا سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور جہاں تک ممکن ہو سکے خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے اپنے روز مرہ کے معمولات میں زیادہ سے زیادہ احتیاط برتیں ، غیر ضروری طور پراپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر رش بنانے سے اجتناب کریں ، سماجی فاصلوں کے اصولوں اور دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ احتیاطی تدابیرپر عملدرآمد کو اس وباسے بچنے کا واحد مو ¿ثر ذریعہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ہم حکومت اور ماہرین طب کی طرف سے بتائے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرتے ہوئے نہ صرف خود کو بلکہ اپنے گھر والوں اور آس پاس کے لوگوں کو بھی اس مہلک وبا سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ بصورت دیگر ہماری معمولی غفلت بھی ہمیں بڑی مشکل سے دوچار کر سکتی ہے۔ انہوں نے ایک دفعہ پھر عوام پر زور دیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس وبا کے پھیلاو ¿ کو روکنے میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔ وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی ہے کہ صوبے کے باشعور عوام اس سلسلے میں احتیاطی تدا بیر اور حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیںگے۔