News Details

22/05/2020

کورونا صورتحال، وزیر اعلی محمود خان سمیت پوری صوبائی حکومت کا عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ۔ عوام عیدالفطر کا تہوار سادگی سے منائیں، اجتماعات اور ہجوم سے گریز کریں، وزیر اعلی محمود خان

کورونا صورتحال، وزیر اعلی محمود خان سمیت پوری صوبائی حکومت کا عید الفطر سادگی سے منانے کا فیصلہ۔ عوام عیدالفطر کا تہوار سادگی سے منائیں، اجتماعات اور ہجوم سے گریز کریں، وزیر اعلی محمود خان کورونا کی موجود صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سمیت پوری صوبائی حکومت نے عیدالفطر کا تہوار سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی نےخود احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے عید کی چھٹیوں میں اپنے آبائی گاو ¿ں نہ جانے، عید اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منانے اور کسی سے عید نہ ملنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی نے تمام صوبائی وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کو بھی عید سادگی سے منانے اور اپنی رہائش گاہوں پر کسی سے عید نہ ملنے کی ہدایت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے تمام منتخب عوامی نمائندوں، سیاسی و مذہبی رہنماو ¿ں اور عمائدین پر زور دیا ہے کہ وہ خود بھی عید سادگی سے منائیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں۔ انہوں نے عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ خود کو اور دوسروں کو کورونا وبا سے محفوط رکھنے کے لئے عید کے دنوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، سماجی فاصلوں کو یقینی بنائیں، عید اپنے گھروں میں منائیں، اپنے گھروں،حجروں اور دیگر مقامات پر ہجوم سے گریز کریں۔