News Details

06/05/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے منگل کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے منگل کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک بھر میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کے حوالے سے مختلف تجاویز اور اُمور پر مشاورت کی گئی ۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لاک ڈاﺅن میں نرمی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے تجاویز اور سفارشات پیش کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تمام وفاقی اکائیوں کی سفارشات اور تجاویز کی روشنی میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کرنے کا حتمی فیصلہ نیشنل کورآرڈنیشن کمیٹی کے اگلے اجلاس میں کیاجائے گا۔