News Details

23/04/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد کے اکیڈمک بلاک کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ پولیس سکول آف انٹیلی جنس پورے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا اور واحد ادارہ ہے جو خیبرپختونخوا پولیس کے علاوہ دیگر صوبوں کے پولیس افسران کو سکیورٹی انٹیلی جنس اور کاونٹر ٹیرارزم انٹیلی جنس سمیت انٹیلی جنس کے دیگر شعبوں میں بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرتا ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد کے اکیڈمک بلاک کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ پولیس سکول آف انٹیلی جنس پورے ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا اور واحد ادارہ ہے جو خیبرپختونخوا پولیس کے علاوہ دیگر صوبوں کے پولیس افسران کو سکیورٹی انٹیلی جنس اور کاونٹر ٹیرارزم انٹیلی جنس سمیت انٹیلی جنس کے دیگر شعبوں میں بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کرتا ہے ۔سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی ، چیف سیکرٹر ی ڈاکٹر کاظم نیاز اور انسپکٹر جنرل پولیس ثناءاﷲ عباسی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا میں ملکی سطح پر اپنی نوعیت کے پہلے اور واحد تربیتی ادارے کے قیام کو صوبے کیلئے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں پولیس انٹیلی جنس کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور پولیس فورس کو درپیش چیلنج سے نمٹنے کے قابل بنانے میں ایسے تربیتی اداروں کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے ۔ ادارے کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ادارہ سال 2014 میں قائم کیا گیا تھا اور اب تک یہ ادارہ مختلف رینکس کے 4656 پولیس افسران کو انٹیلی جنس کے متعدد شعبوں میں تربیت فراہم کر چکا ہے جن میں صوبہ پنجاب ، آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے پولیس افسران شامل ہیں۔ علاوہ ازیں یہ ادارہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے سکیورٹی عملے کو بھی تربیت فراہم کر رہا ہے ۔ ادارے میں پولیس انٹیلی جنس کے بنیاد ی کورسز کے علاوہ مختلف دورانیے کے مخصوص کورسز بھی کروائے جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے ادارے کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے یقین دلایا کہ اس کی تمام ضروریا ت کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سکولوں کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔