News Details

11/04/2020

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیعام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بحیثیت ملکی شہری ہر قسم کے مساوی حقوق حاصل ہیں ، ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے

وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ یہاں سے جاری اپنے تہنیتی پیعام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو بحیثیت ملکی شہری ہر قسم کے مساوی حقوق حاصل ہیں ، ہمارا مذہب اسلام اقلیتوں کو مساوی حقوق دینے کا درس دیتا ہے اور ہمارا آئین انہیں اپنی مذہبی عبادات، رسومات اور تہواروں کو پوری آزادی سے منانے کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں بسنے والی قلیتی برادری کی فلاح و بہبود، ان کی جان و مال کے تحفظ کو اور ان کے تمام آئینی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا بھر پور کردار رہاہے جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیر اعلی نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ملکی و عالمی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ ہر سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں بسنے والی تمام اقلیتی برادری کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور ان کی مذہبی آزادی کو ہر لحاظ سے یقینی بنا ئے گی