News Details

12/03/2020

کورونا وائرس کے موثر تدارک کے لئے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کابینہ اجلاس میں مخصوص مدت کیلئے تعلیمی اداروں کی بندش سمیت عوامی اجتماعات پر پابندی کے معاملے پر غور کیا جائیگا

کورونا وائرس کے موثر تدارک کے لئے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کابینہ اجلاس میں مخصوص مدت کیلئے تعلیمی اداروں کی بندش سمیت عوامی اجتماعات پر پابندی کے معاملے پر غور کیا جائیگا عوام خوف وہراس کا شکار ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حالات مکمل کنٹرول میں ہیں تاہم احتیاطی تدابیر پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ محمود خان خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطح کا ایک اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت جمعرات کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا۔محکمہ صحت کے حکام کی طرف سے اجلاس کے شراکاءکو صوبے میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال، سامنے آنے والی مصدقہ کیسز کی تعداد اور صوبائی حکومت کی طرف سے وائرس کی تدارک کے لئے کی جانے والی انتظامات اور اس وائرس کے متوقع پھیلاو کی صورت میںمتعلقہ اداروں کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میںکورونا وائرس سے متعلق جملہ امور کی نگرانی کے لئے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی۔صوبائی وزیر صحت ٹاسک فورس کے وائس چیئرمین ہونگے جبکہ دیگر ممبران میںمحکمہ بلدےات،محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم، محکمہ اعلیٰ تعلیم، محکمہ قانون، محکمہ اطلاعات اور محکمہ اوقاف کے وزراءاور وزیراعلیٰ کے مشیرو معاون خصوصی سمیت مذکورہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز شامل ہےں۔ ضرورت پڑنے پر کسی بھی تکنیکی ماہر کو ٹاسک فورس میں بطور ممبرشامل کیاجائیگا۔ ٹاسک فورس کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے مو ¿ثر انداز میں نمٹنے کیلئے جملہ امور کی نگرانی کے علاوہ اس سلسلے میں کئے گئے کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائے گی اور ضرورت پڑنے پر صوبائی کابینہ کو اہم اقدامات بھی تجویز کرے گی۔ ٹاسک فورس اس حوالے سے وفاقی حکومت اور دیگر شراکت دار اداروں سے روابط بھی قائم کریگی۔ اجلاس کو کورونا وائرس کے مو ¿ثر روک تھام اور ممکنہ پھیلاو ¿ کی صورت میں جانی نقصانات کو کم سے کم کرنے کے سلسلے میں ان اہم فیصلو ں پر بھی بریفنگ دی گئی جن کے لئے صوبائی کابینہ کی منظوری درکارہے۔ ان فیصلوں میں ایک مخصوص مدت کے لئے تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ کھیلوں کی سرگرمیوں اور عوامی اجتماعات پر پابندی اور سماجی رابطوں کو کم سے کم کرنے کے لئے اقدامات شامل ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے وزیراعلیٰ نے وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کو سب سے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ہم کسی بھی قسم کی کوتاہی کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ صوبائی حکومت اس مقصد کے لئے دستیاب تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کی طرف سے کی گئی انتظامات اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر چہ فی الوقت حالات کنٹرول میں ہے لیکن ہمیں ہر قسم کی غیر معمولی اور ہنگامی صورتحال کیلئے خود کو تیار رکھنا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی قسم کے خوف و ہراس کا شکار ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کرے ۔ عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز کرےں اور سماجی رابطوں کو کم سے کم کریں ۔ دریں اثناءکورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر غور کرنے اور اس حوالے سے اہم فیصلوں کی منظوری کیلئے کابینہ کا خصوصی اجلاس بروز جمعہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے۔