News Details

27/01/2020

وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں پشاور پریس کلب کے ایگزیکٹیو اراکین کی حلف برداری تقریب، وزیراعلیٰ نے پشاور پریس کلب کو ڈیڑھ کروڑ جبکہ خیبریونین آف جرنلسٹس کوپچاس لاکھ روپے گرانٹ ان ایڈ کے چیک فراہم کردےے، پریس کلب کی عمارت کا مسئلہ حل کرنے اور سالانہ گرانٹ میں اضافے کا بھی اعلان

وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں پشاور پریس کلب کے ایگزیکٹیو اراکین کی حلف برداری تقریب، وزیراعلیٰ نے پشاور پریس کلب کو ڈیڑھ کروڑ جبکہ خیبریونین آف جرنلسٹس کوپچاس لاکھ روپے گرانٹ ان ایڈ کے چیک فراہم کردےے، پریس کلب کی عمارت کا مسئلہ حل کرنے اور سالانہ گرانٹ میں اضافے کا بھی اعلان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحافیوں کے ساتھ کئے گئے وعدے اور اعلانات پورے کر رہی ہے ، صحافت حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے ، نظام میں اصلاحات اور بہتر حکمرانی کے حوالے سے پی ٹی آئی قیادت کے وژن پر عملدرآمد یقینی بنا ئیں گے، اس مجموعی عمل میں صحافی برادری کا کردار اہمیت کا حامل ہے، تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو صوبے کی تاریخ میں مسلسل دوسری بار بھاری اکثریت سے حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی، ہم عوامی توقعات کے مطابق اپنے اہداف کا حصول یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے وزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں پشاورپریس کلب کے ایگزیکٹیو اراکین کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی اور وزیراعلیٰ کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر نے بھی تقریب سے خطاب کیا، جبکہ صوبائی وزراءتیمور سلیم جھگڑا، اشتیاق ارمڑو دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب اراکین اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاںبحسن خوبی پوری کریں گے اور اپنی برادری کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صحافیوں کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیںہےں اور مزید بھی بہت کچھ کرنا چاہتی ہے ۔ صحافت سیاست کا اہم ستون ہے جس کے بغیر کوئی بھی حکومت اچھے طریقے سے نہیں چل سکتی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحافی مثبت تنقید کرےں ، ہم خوش آمدید کہیں گے، نظام میں کمزوریوں کی نشاندہی کریں ہم اصلاح کریں گے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ حکومت کے عوامی فلاح میں اٹھائے گئے اقدامات اور کاوشوں کو بھی اجاگر کریں۔ ہم نے مل کر اس صوبے کو آگے لیکر جانا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں سے کئے گئے وعدوں کو بتدریج پورا کر رہی ہے ، ہم ایک دوسرے کے ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے ۔ وزیراعلی نے اس موقع پر پشاور پریس کلب کو گرانٹ ان ایڈ کی صورت میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی مالیت کاچیک پیش کیا ، انہوں نے خیبریونین آف جرنلسٹس کو بھی پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کا چیک فراہم کیا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پریس کلب پشاور کی عمارت کا مسئلہ بھی حل کیا جائیگا، پریس کلب کی انتظامیہ عمارت کی تعمیر نو چاہتی ہے یا کسی دوسری عمارت کا مطالبہ ہے ، جو بھی صورتحال ہے حکومتی ٹیم کے ساتھ بیٹھ کر حتمی فیصلہ کیا جائے ، حکومت تعاون یقینی بنائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر پشاور پریس کلب کی سالانہ گرانٹ تیس لاکھ سے بڑھا کر ساٹھ لاکھ روپے کرنے کا اعلان بھی کیا ، اور میڈیا کالونی کا مسئلہ صحافیوں کی خواہش کے مطابق حل کرنے کا یقین دلایا ۔ محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نئے ضم شدہ اضلاع کے پریس کلبوں کو بھی گرانٹ دیں گی، اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے