News Details

20/01/2020

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی سربراہی میں این اے 22 کے ایک وفدنے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی سربراہی میں این اے 22 کے ایک وفدنے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملکی اور صوبائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہو ا ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد تا پشاور موٹروے کی بیوٹیفکیشن ، قیام و طعام میں عوام کیلئے بہتر سہولیات ، ٹول پلازوں میں واش رومز اور مساجد کی صفائی و ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پورے صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے عملی اقدامات ا ±ٹھائے جارہے ہیں۔ ا ±نہوںنے وزیر مملکت علی محمد خان کے حلقے این اے۔22 میں مختلف سڑکوں کی تعمیر نو و بحالی کیلئے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔ این اے 22میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے لوند خوڑ ٹو موٹئی روڈ کی تعمیر نو ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ خرکی روڈ کی تعمیر و افتتاح جلد ممکن بنانے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ خرکی روڈ کا افتتاح وزیر مملکت علی محمد خان اور حلقے کے ایم پی اے کے ہاتھوں ممکن بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے لوند خوڑ ٹو قندیل روڈ کی تعمیر نو و بحالی جبکہ روڈ پر پل کی تعمیر جلد ممکن بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ا ±نہوںنے مزید کہا کہ چنچڑوں خٹ روڈ اور اوسئی روڈ کی تعمیر بھی بہت جلد ممکن بنائی جائے گی جس کے لئے صوبائی حکومت تمام تر ممکن وسائل فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے یونین کونسل کوہ برمول میں بی ایچ یو کی اپ گریڈیشن کی بھی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ ہاتھیان گرلز ڈگری کالج کے قیام کے منصوبے کو اگلے اے ڈی پی میں شامل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ا ±نہوںنے مزید کہا ہے کہ حلقہ این اے 22 کیلئے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سکیموں اور پرائمری سکولز کے قیام کے منصوبوں کو بھی اگلے اے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔ا ±ن کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے پسماندہ اور ترقی سے محروم علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ا ±ٹھایا جائے گاجبکہ ان علاقوں میں بہتر صحت اور تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سڑکوںکا انفراسٹرکچر بہتر کرنا اور عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیرمملکت برائے پارلیمانی ا ±مور علی محمد خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا شکریہ ادا کیا ہے اور صوبائی حکومت کی صوبے کی ترقی کیلئے کاوشوں کو سراہا ہے۔ ا ±نہوںنے کہاہے کہ وفاق اور صوبائی حکومت باہمی تعاون سے نہ صرف ملک بلکہ صوبہ خیبرپختونخوا بھی جلد ترقی کی منازل طے کر ے گا۔ وفد کے دیگر اراکین میں سجاد انور ، صادق حسین ودیگر شامل تھے۔