News Details

26/09/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو امحمود خان نے سوات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو دوسری جگہ منتقل کرنے، سوات ایگرکلچر ریسرچ ادارے کے خاتمے کی افواہوں کی سختی سے تردید

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو امحمود خان نے سوات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو دوسری جگہ منتقل کرنے، سوات ایگرکلچر ریسرچ ادارے کے خاتمے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سوات کہیں پر بھی منتقل نہیں کیا جائیگابلکہ موجودہ جگہ پر ہی قائم رہے گا۔ اس کی منتقلی کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہےںجبکہ سوات ایگریکلچر ریسرچ ادارے کو ایک کیمپس کی شکل دی جارہی ہے جس کو بعد میں لال پور کے مقام پر 700 کنال سرکاری اراضی پر منتقل کیا جائیگااو راس کو باقاعد ہ ایک ایگریکلچر یونیورسٹی کا درجہ بھی دیا جائیگا۔وزیراعلیٰ نے سوات ڈینٹل کالج کو مجوزہ ٹائم لائن کے اندر اندر مکمل کرنے اور ڈینٹل کالج کیلئے پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن کے عمل کو بھی ساتھ ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پورے صوبے میں میگا پراجیکٹس ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے۔ وزیراعلی نے سینٹرل جیل پشاور کے نئی عمارت کی تعمیر پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس کا افتتاح جلد از جلد ممکن بنانے پر زور دیا ہے جبکہ سوات میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کے لئے چالیس سے ساٹھ کنال اراضی دینے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ ہسپتال کے قیام کے حوالے سے سمری دو دن کے اندر اندر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو پیش کی جائے ۔ وزیراعلیٰ نے صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو بھاو¿لے کتوں کی روک تھام کے حوالے سے فوری اقدامات اٹھانے اور رپورٹ جلد پیش کرنے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میںڈینٹل کالج سوات کے قیام پر پیش رفت کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں سوات سے منتخب ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان ، کالام سے منتخب ایم پی اے ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ، سیکرٹری فنانس ، سیکرٹری ہیلتھ ، ڈی سی سوات، سی ای او سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال ، پی ڈی ڈینٹل کالج سوات و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کو ڈینٹل کالج سوات کے قیام کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈینٹل کالج میں اگلے سیشن کے لئے کلاسز کا اجراءموجودہ میڈیکل کالج کی عمارت میں کیا جائےگا، جبکہ ڈینٹل کالج کی اپنی بلڈنگ کی تکمیل کے بعد کالج کو مذکورہ عمارت میں شفٹ کیا جائے گا۔ اجلاس کو سیدو میڈیکل کالج میں اکیڈمک بلاک کے قیام کے لئے پی سی ون کی نظر ثانی، میڈیکل کالج کے لئے آلات کی خریداری ، موجودہ بلڈنگ کی تزئین و آرائش کے لئے منصوبہ بندی ، سیدو میڈیکل کالج اور بی ایچ اوز میں ادویات ،ویکسین اور سٹاف کے مسئلے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو ضلع سوات میں انجنیئرنگ یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے درکار اراضی فراہم کرنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا، جبکہ وویمن یونیورسٹی کے قیام کے بارے بھی اجلاس کو بتایا گیا۔ وزیراعلیٰ نے سوات کیڈٹ کالج کیلئے مختص 400کنال اراضی کو وویمن یونیورسٹی کو دینے کے لئے ہوم ورک یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈینٹل کالج سوات میں سٹاف کی بھر تیوں کے لئے ایس این ای کو سمر ی کی شکل میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ کالج کی تعمیر اور آلات کے لئے ورک پلان تین دن کے اندرمرتب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈینٹل کالج سوات پر کام کی رفتارپر پیش رفت کے حوالے سے نگرانی عمل میں لائی جائےگی۔انہوںنے سوات ایگرکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کولال پور کے مقام پر منتقل اور بعدازاں یونیورسٹی کا درجہ دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر سوات کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ لال پور میں سات سو کنال سرکاری اراضی کو اسی مقصد کیلئے بروئے کار لانے کےلئے ہوم ورک یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے فارسٹ کالونی کالام میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کیمپس بنانے کے حوالے سے ہوم ورک کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے سیدو میڈیکل کالج کے لئے ٹیکنیکل سٹاف کی فراہمی ایک مہینہ میں ممکن بنانے کی بھی ہدایت کی ہے، جبکہ ڈینٹل کالج سوات کے لئے آلات کی خریداری اور سٹاف کےلئے ایس این ای کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پورے صوبے میں صحت کے شعبے کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ہسپتالوں میں بنیادی ضروری ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے گی۔