News Details

14/06/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ریسکیو ورکرز ظاہر شاہ کو ان کی فرض شناسی اور شجاعت پر شیلڈ اور نقد انعام سے نوازا ہے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ریسکیو ورکرز ظاہر شاہ کو ان کی فرض شناسی اور شجاعت پر شیلڈ اور نقد انعام سے نوازا ہے ۔ ظاہر شاہ نے عید کے دوسرے دن کنڈل ڈیم صوابی میں ڈوبنے والی تین بہنوں کو ریسکیو کیا تھا، واضح رہے کہ ظاہر شاہ ریسکیو آپریشن کی وجہ سے اپنی بہن کے جنازے اور تدفین میں شرکت نہیں کر سکے۔ صوابی ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد ظاہر شاہ دوسرے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے تحت بھائی گئے جہاں انہوں نے ماموں بھانجے کوبچایا۔ آج سول سیکرٹریٹ پشاور میں وزیراعلیٰ محمود خان نے ظاہر شاہ کی بے مثال فرض شناسی اور شجاعت کو سراہا اور انہیں شیلڈ اور نقد انعامات سے بھی نوازا۔