News Details

16/05/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی بہتر طرز حکمرانی اور سادگی مہم ۔ صوبائی خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی بہتر طرز حکمرانی اور سادگی مہم ۔ صوبائی خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت پی ٹی آئی حکومت سے پہلے2012-13 میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے نان سیلری اخراجات 16 کروڑ 91 لاکھ روپے تھے جبکہ رواں مالی سال باوجود مہنگائی کے، اب تک 11کروڑ 13 لاکھ روپے خرچ ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا طرز حکمرانی میں سادگی اختیار کرنے کی ہدایات پر عمل درآمد سے رواں مالی سال میں ہی 16 کروڑ روپے کی بچت ممکن ہو سکے گی ۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں اب تک وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے کل اخراجات 28 کروڑ 47 لاکھ روپے ہیں جو کہ سال کے اختتام تک بڑھ کر زیادہ سے زیادہ 33 کروڑ روپے تک ممکن ہو سکے گی تاہم مالی سال 2017-18 کے اختتام پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے کل اخراجات 49 کروڑ 26 لاکھ روپے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق سادگی مہم کے تحت تفریح ، بجلی، پلانٹ و مشینری، مرمت، ٹی اے ڈی اے، پی او ایل ، گاڑیوں کی مرمت، فرنیچر اور دیگر اخراجات کی مد میں خاطر خواہ بحث کی گئی ہے جس کی بدولت رواں سال2018-19 میں صوبائی خزانے کو محض وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے 16 کروڑ روپے کی بچت ممکن ہو گی۔ تفریح کی مد میں پچھلے سال 6 کروڑ 40 لاکھ روپے اخراجات کے مقابلے میں رواں مالی سال اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اسی طرح پی او ایل کی مد میں پچھلے سال 2 کروڑ 45 لاکھ روپے کے مقابلے میں رواںمالی سال ایک کروڑ 25 لاکھ روپے ، ٹی اے ڈی اے کی مد میں پچھلے سال ایک کروڑ 24 لاکھ روپے اخراجات کے مقابلے میں رواں مالی سال84 لاکھ، بجلی کی مد میں پچھلے سال2 کروڑ روپے اخراجات کے مقابلے میں رواں مالی سال اب تک ایک کروڑ 35لاکھ روپے، گاڑیوں کی مرمت کی مد میں پچھلے سال ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کے اخراجات کے مقابلے میں رواں مالی سال اب تک 83 لاکھ روپے، پلانٹ و مشینری کی مد میں پچھلے سال تقریباً30 لاکھ روپے اخراجات کے مقابلے میں رواں مالی سال اب تک تقریبا ً 4 لاکھ روپے جبکہ باغات اور چمن کی دیکھ بھال کی مدمیں پچھلے سال 20 لاکھ 26 ہزار روپے اخراجات کے مقابلے میں رواں مالی سال اب تک 5 لاکھ 75 ہزار روپے خرچ کئے جا چکے ہیں ۔ سادگی مہم کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تمام محکمے اخراجات میں سادگی اختیار کر چکے ہیں او روزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے اس کی مثال بھی قائم کر دی ہے جس کی تقلید صوبے کے باقی ماندہ محکمے بھی کر رہے ہیں۔ سال 2012-13 پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے قبل نان سیلری اخراجات کی مد میں 16 کروڑ 91 لاکھ روپے خرچ ہوئے جبکہ رواں مالی سال باوجود مہنگائی کے اب تک 11 کروڑ 13 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔