News Details

14/05/2019

وزیراعلیٰ محمود خان کا بڈھ بیر تھانے اور پجگی شیلٹر ہوم پشاور کا اچانک دورہ

وزیراعلیٰ محمود خان کا بڈھ بیر تھانے اور پجگی شیلٹر ہوم پشاور کا اچانک دورہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے رمضان المبارک میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اچانک بڈبیر تھانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں کے ساتھ حسن سلوک کا برتاو ¿ رکھتے ہوئے انہیں تحفظ فراہم کریں۔ انہوں نے ڈیوٹی رجسٹر اور پولیس ریکارڈ بک بھی چیک کیے اور حوالاتیوں سے ملاقات بھی کی۔دریں اثناﺅزیراعلیٰ نے پجگی میں واقع سرکاری مہمان خانے (شیلٹر ہوم) پشاور کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے مزدوروں اور مسافروں کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔انہوں نے کہا کہ اُن کے اچانک آنے کا مقصد مہمان خانوں میں آنے والے بے گھر افراد اور مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اوریہ پہلی صوبائی حکومت ہے جس نے معاشرے کے مزدور طبقے کی بہتری کے لئے سوچا اور ان کے لیے عملی اقدامات بھی کیے۔پجگی شیلٹر ہوم صوبائی حکومت کی غریب عوام کی فلاح کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عمران خان کے وژن کے تحت بے گھر افراد مزدوروں اور مسافروں کے قیام کیلئے پجگی شیلٹر ہوم کی طرز پر مزید پناہ گاہیں قائم کی جارہی ہیں، جن میں قیام کی مفت سہولت کے ساتھ ساتھ معیاری خوراک اور دیگر سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف عام آدمی کی فلاح اور خدمت پر یقین رکھتی ہے اور غریب عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہے ۔