News Details

26/04/2019

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے واضح کیا ہے کہ فی الحال صوبائی کابینہ میں کسی قسم کی ردوبدل نہیں کی جا رہی اور نہ ہی کسی وزیر سے وزارت لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے واضح کیا ہے کہ فی الحال صوبائی کابینہ میں کسی قسم کی ردوبدل نہیں کی جا رہی اور نہ ہی کسی وزیر سے وزارت لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔وزیراعلی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں محمود خان نے واضح کیا کہ کابینہ میں ردوبدل اور وزارتیں واپس لینے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ وزیراعلی نے کابینہ کے تمام ممبران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ پچھلے کئی دنوں سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ صوبائی کابینہ میں کارکردگی کی بنیاد پر چند وزراء کو ہٹائے جانے کا امکان ہے جو کہ محض قیاس آرائیاں اور افواہوں پر مبنی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام وزراء کی کارکردگی سے وہ بخوبی واقف ہیں اور فی الحال کابینہ میں کسی قسم کی ردوبدل یا وزیروں سے قلمدان واپس لینے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔