News Details

23/04/2019

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے بھر کے تمام محکموں کے پلاننگ کیڈر افسران کیلئے پلاننگ پروفیشنل الاونس دینے کا اعلان کیا ہے

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے بھر کے تمام محکموں کے پلاننگ کیڈر افسران کیلئے پلاننگ پروفیشنل الاونس دینے کا اعلان کیا ہے ۔یہ اعلان وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں صوبے کی پلانرز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری شہاب علی شاہ ، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عاطف الرحمن ، صوبے کے پلاننگ افسران و دیگر نے شرکت کی ۔ پلانرز ایسوسی ایشن کے صدر عادل صافی نے وزیراعلیٰ کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محکمہ پر بریفینگ بھی دی ۔ وزیراعلیٰ کو صوبے میں پلاننگ افسران کی کارکردگی ، اہمیت اور افادیت پر بھی تفصیلی بریفینگ دی گئی ۔ وزیراعلیٰ نے پلانر ز ایسوسی ایشن کی نو منتخب کا بینہ جن میں صدر عادل صافی ، نائب صدراول حشمت علی ، نائب صدر دوئم ارباب فائز ، فنانس سیکرٹری یوسف علی، پریس سیکرٹری فیض اﷲ اور سیکرٹری جنرل زین اﷲ شاہ سے باقاعدہ حلف لیا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اُمید رکھتے ہیں کہ صوبے میں تمام پلاننگ افسران تہہ دل اور شفافیت سے سرکاری اُمور کی انجام دہی کریں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے میں پلاننگ کے شعبے کو بہت اہمیت حاصل ہے ۔ بعدازاں پلانرز ایسوسی ایشن کی طرف سے وزیراعلیٰ کوسونیئر جبکہ پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ کو شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔ َِِ