News Details

27/02/2019

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ مودی سرکاری کو جنگ کا بخار چڑھا ہوا ہے اور جب بخار ہوجائے تو علاج ضروری ہوتا ہے

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ مودی سرکاری کو جنگ کا بخار چڑھا ہوا ہے اور جب بخار ہوجائے تو علاج ضروری ہوتا ہے ۔ آج ان کو صحیح انجکشن لگا ہے ۔ان خیالات کا اظہار قیوم سٹیڈیم پشاور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جہاد فرض ہے ہم پر اور ایسا نہ ہو کہ انڈیا کا نام دُنیا کے نقشے سے مٹ جائے ۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکاری گزارا کرے ورنہ انڈیا تاریخ کا حصہ بن کر رہ جائے گا۔ اس حوالے سے ہم نے صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی سے قرارداد بھی پاس کی ہے ۔ میں بطور وزیراعلیٰ پختون قوم کی طرف سے انڈیا کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم ویسے بھی حالت جنگ میں ہیں ایسا نہ ہو کہ انڈیا کا وجود ہی دُنیا سے ختم ہو جائے ۔ اس جنگ میں تمام صوبائی حکومتیں، وفاقی حکومت اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں ۔ خطاب کے دوران پورا ہال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھا ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستان قوم کو نہ آزمایاجائے اور نہ ہی ہمارے صبر کو ہماری کمزور ی سمجھا جائے ۔ پوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی ہے ۔ ہم ملک کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔