News Details

18/02/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خانے کرین برڈہنٹر ایسوسی ایشن کو شکار کی سرگرمیوں کے حوالے سے درپیش مسائل حل کرنے کا یقین دلایا ہے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خانے کرین برڈہنٹر ایسوسی ایشن کو شکار کی سرگرمیوں کے حوالے سے درپیش مسائل حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔ یہ یقین دہانی انہوں نے ہنٹر ایسو سی ایشن آف کرینز ساؤتھ ریجن کے تیس رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کرائی، جس نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ان سے ملاقات کی، ایم پی اے پختون یار خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد نے وزیراعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ جنوبی اضلاع میں کرین برڈ کے شکار پر جزوی پابندی اُٹھائی جاتی ہے پھر لگا دی جاتی ہے۔ وفد نے درخواست کی کہ کرین برڈ کے شکار پر پابندی مکمل طور پر اٹھائی جائے۔ وزیراعلیٰ کے استفسار پر وفد نے واضح کیا کہ مذکورہ پرندے کی نسل کشی کا مسئلہ بھی درپیش نہیں ہے کیونکہ یہ سائبرین پرندہ ہے جو صرف اس صوبے سے گزر تا ہے، لہٰذا پابندی اٹھائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے یہ مسئلہ حل کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے وفد کے مطالبے پر جلد بنوں اور لکی کا دورہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ جنوبی اضلاع کی پسماندگی دورکرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ سے ڈی آئی خان انڈس ہائی وے کو دورویہ کرنے کے منصوبے کا جلد افتتاح کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس کرچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا انکی کوشش ہے کہ جنوبی اضلاع میں پانی مسئلہ حل کرنے کیلئے ایک بڑا منصوبہ دین۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اور اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے ہمیں واضح رہنما ہدایات دی ہیں۔