News Details

13/02/2019

.۔داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی سٹیڈنگ کمیٹی کا یہ تیرہواں، اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا

داسو ہائیڈروپاور پر اجیکٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی نے بدھ کے روز پراجیکٹ کے فوائد کے بارے میں علاقہ کے باشندگان کو آگاہ کرنے اور حکومت کی طرف سے اُن کی ترقی اور فلاحی پراجیکٹس کے بارے میں آگاہی کے لئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی مجوزہ سہولیات کا مقصد ایک طر ف علاقے کے لوگوں کو مزید فوائد دینا جبکہ دوسری طرف انہیں اس قومی اہمیت کے حامل پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل کے لئے بھر پور معاونت کے لئے راغب کرنا ہے کمیٹی میں دوسروں کے علاوہ علاقے کے ممبر قومی اسمبلی و ممبر صوبائی اسمبلی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا، کمشنر ہزارہ اور ڈپٹی کمشنر کو ہستان شامل ہوں گے۔داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی سٹیڈنگ کمیٹی کا یہ تیرہواں، اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی وزیراعلی خیبر پختونحوا محمود خان اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈانے مشترکہ طورپر صدارت کی اجلاس میں دوسروں کے علاوہ سیکرٹری آبی وسائل، چیئرمین واپڈا، ایس ایم بی آر خیبر پختونخوا ، پی اینڈ ڈی خیبر پختونخو،ا پلاننگ کمیشن اور ورلڈ بینک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے کئی دفعہ ابتدائی اور مجوزہ امداد فراہم کی ہے لیکن حال ہی میں موجودہ حکومت نے تعلیم، صحت، سڑکوں اور مواصلات کے جامع نیٹ ورک کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس سے یہاں کے عوام کا معیار زندگی ملک کے دیگر حصوں کے برابر آجائے گا اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس اقدام سے یہاں کے عوام کی زندگی میں انقلاب آجائے گا اور ترقی کے اس عمل سے وہ بھر پور استفادہ حاصل کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔ اس موقع پر شرکاء نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض مفاد پرست عناصر عوام میں شکوک وشبہات پیدا کرکے ملک کی ترقی میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں اجلاس میں مزید سہولیات اور لوگوں کے لئے امدادی پروگرام کی سفارشات وزیر اعظم کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ وہ ملکی نوعیت کے اہم منصوبوں میں مددگار ثابت ہوکر حصہ لے سکیں