News Details

27/01/2019

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آج اتوار کے روز پشاور رپیڈ بس ٹرانزٹ منصوبے کا اچانک دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے آج اتوار کے روز پشاور رپیڈ بس ٹرانزٹ منصوبے کا اچانک دورہ کیا۔ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔وہ وزیراعلیٰ کے ہمراہ ایک عام گاڑی میں تھے ۔ اس حوالے سے ریپیڈ بس انتظامیہ کو وزیراعلیٰ کے دورے کے حوالے سے لاعلم رکھا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے بی آرٹی کے مختلف سپاٹس کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور کام کرنے والے محنت کشوں اور موقع پر موجود لوگوں سے ملے ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بی آر ٹی پر کام تیز تر کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے بی آر ٹی میں تعمیراتی کام کی کوالٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ بی آرٹی کے تعمیراتی کام کا وہ خود جائزہ لے رہے ہیں اور ہفتے میں دو دن اس حوالے سے اجلاس بلاتے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ بی آر ٹی کو مقررہ ٹائم لائن کے ذریعے مکمل کرنے کیلئے تیز تر کام کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے عوامی مسائل کا ادراک ہے ، بی آر ٹی میں تاخیر پر ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔محمود خان نے خبردار کیا کہ زیر تعمیر پشاور بس ریپڈٹرانزٹ منصوبے کی بروقت تکمیل میں کسی قسم کی مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ٹائم لائن کے مطابق منصوبہ ہر حال میں مکمل ہونا چاہئے ۔تعمیراتی کام کے معیار اور بروقت تکمیل میں رکاوٹیں ڈالنے پر متعلقہ سرکاری محکموں یا ٹھیکیداروں کا سخت مواخذہ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختلف نوعیت کی سہولیات اور اضافی فیچرز پر مبنی صوبائی حکومت کا ایک منفرد منصوبہ ہے ،یہ واحد تھرڈ جنریشن پراجیکٹ ہے جو پشاور کی مجموعی ٹریفک کے مسائل کا مستقل حل ہو گا انہوں نے تنبیہ کی کہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔منصوبے کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن پر پہلے سے اتفاق ہو چکا ہے ۔مذکورہ ٹائم لائن میں مزید توسیع کی قطعاً گنجائش نہیں،پشاور کے عوام کو بڑی تکالیف کا سامنا ہے اسلئے منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنا کر عوام کو ریلیف دینا ہے۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت نے اس منصوبے کیلئے بین الاقوامی بڈنگ کا راستہ اختیار کیا تھا اور بعد ازاں متعلقہ کمپنیوں اور ٹھیکداروں کو سہولیات دی گئیں اور مسائل کے حل کیلئے طریق کار وضع کیا گیا تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے کام جاری رہ سکے اور منصوبہ وقت پر مکمل ہو۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر مذکورہ ڈیڈ لائن کے اندر منصوبہ مکمل نہیں ہوتا تو وہ متعلقہ سرکاری حکام کے خلاف سخت کاروائی کرنے جبکہ کمپنیوں اور ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرنے پر مجبور ہوں گے انکی حکومت عوام کی فلاح پر سمجھوتہ نہیں کرے گی وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی ۔