News Details

24/10/2018

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے اہلکاروں کے اغوا و قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں آئل اینڈ گیس کمپنی کے اہلکاروں کے اغوا و قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کا کمپنی کے اہلکاروں کو قتل کرنا بزدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے واقعے کی تیز رفتار تحقیقات کی ہدایت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ انسانیت کے دشمن عناضر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انکے خلاف گھیرا تنک کیا جائے اور جتنا جلدی ممکن ہوسکے انہیں نشان عبرت بنایا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے غمزدہ لواحقین سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ قاتل اپنے انجام کو ضرور پہنچیں گے۔