News Details

04/10/2018

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت سو روزہ ایجنڈے پر اجلاس

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت سو روزہ ایجنڈے پر اجلاس * شعبہ پولیس ، صحت، ویمن امپاورمنٹ اور قانون کے سو روزہ پلان پرپیش رفت کا جائزہ۔ * سول سروسز اصلاحات اور محکمہ داخلہ کے پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔ * صحت پالیسی کے لئے 17ممبران پر مشتمل ایڈوائزری کونسل تشکیل دے دی گئی بریفنگ * کونسل کے تحت کور کمیٹی کی بھی تشکیل۔ * پرائمری، سیکنڈری سطح کے صحت کے اداروں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ * صحت انصاف کارڈ کو مزید توسیع دینے کا اصولی فیصلہ۔ * صحت سہولت پروگرام کے اگلے مرحلے کیلئے انشورنس کمپنی کی خدمات لینے کی تجویز سے اصولی اتفاق۔ * اہداف بروقت حاصل کریں، مالی مسائل حل کریں گے۔ محمود خان * ٹریفک وارڈن سسٹم پشاور کو سوات اور ایبٹ آباد میں حتمی شکل دینے پر غور اور مردان تک توسیع دینے کی تجویز * ٹیکنالوجی کے ذریعے visible policing اور پبلک ایجوکیشن کی بھی تجویز۔ * ویمن امپاورمنٹ کیلئے حقیقت پسندانہ اور نتیجہ خیز پلان بنانے کیلئے ٹاسک فورس کی تشکیل۔ * ترمیم شدہ سول پروسیجر کوڈ نافذ ہو چکا ہے۔ بریفنگ * جو ڈیشل اصلاحات کیلئے ڈرافٹ پیکج تیار ہے۔ بریفنگ * صوبائی سول سروسز میں اصلاحات کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ٹاسک فورس کی تشکیل، سول سوسائٹی سے ممبران بھی ٹاسک فورس میں شامل کئے جائیں:وزیر اعلیٰ کی ہدایت * گورننس سٹم میں چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم بہت ضروری ہے۔ محمود خان * حاضر سروس سول ملازمین کی تربیت کو مزید بہتر اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ * صوبے کو قابل اور تربیت یافتہ ورک فورس کی ضرورت ہے۔ محمود خان