News Details

10/08/2018

نگران وزیراعلیٰ کا نگران کابینہ کے احتتامی اجلاس سے خطاب ۔

نگران وزیراعلیٰ کا نگران کابینہ کے احتتامی اجلاس سے خطاب ۔ اپنی آئینی ذمہ داری کی احسن ادائیگی میں اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا۔ دوست محمدخان ۔ عوام، فورسز اور سرکاری افسران کے تعاون پر مشکور ہوں۔نگران وزیراعلیٰ ۔ ہر ممبر کو میرٹ پر کابینہ میں شامل کیا۔سابقہ جسٹس دوست محمد خان ۔ الیکشن کا پرامن اور کامیاب انعقاد چیلنج تھا۔ ٹیم ورک کے ساتھ کام کیا ۔نگران وزیراعلیٰ ۔ تمام شعبوں میں اچھی حکمرانی کیلئے آنے والی حکومتوں کو روڈ میپ دیا۔ نگران وزیراعلیٰ ۔ ابتدا میں تکلیف دہ واقعات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوست محمد خان ۔ تھرٹ الرٹ کی ایوالویشن اور پوٹنیشلیٹی کیلئے نئی گائیڈلائن دی ۔نگران وزیراعلیٰ ۔ سیاسی لیڈر شپ ، جلسے اور جلوسوں کیلئے نہ توڑنے والے حفاظتی حصار قائم کئے۔دوست محمد خان ۔ سب سیاسی قوتوں کو یکساں play field دئیے ۔ نگران وزیراعلیٰ ۔ وفاق سے 68 ایف سی پلاٹون اورآزاد کشمیر کے 500 تربیتی یافتہ پولیس دیئے۔ ۔ غیر محفوظ علاقوں میں پولیس کی اضافی تعیناتی کی۔ ۔ صوبے کی تاریخ میں پولنگ کے پرامن ترین دن کی خود نگرانی کی۔نگران وزیراعلیٰ ۔ تمام field افسران کے ساتھ رابطہ رکھا۔ حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے فورسز اور انتظامیہ کو الرٹ رکھا۔دوست محمد خان ۔ اپنی غیر جانب داری سے لوگوں کے اندازے غلط ثابت کئے۔ سابقہ جسٹس دوست محمد خان ۔ صاف، شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد کیا۔ دوست محمد خان ۔ اس صوبے کے عوام، فوج ، پولیس اور معاشرے کے تمام طبقوں نے بے بہا قربانیاں دیں۔نگران وزیراعلیٰ ۔ دہشت گردی کی جنگ سے نکلنا ہماری کامیابی ہے۔نگران وزیراعلی ۔ سفارتی اور بات چیت کا راستہ اپناناضروری ہے۔نگران وزیراعلیٰ ۔ صوبے میں چھ نئے شامل ہونے والے اضلاع کو قومی دھارے میں شامل کرنا ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ نگران وزیرعلیٰ ۔ حکومتی اختیار کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانا ہونگے۔یہ دائمی عمل ہے اور ملک کی سلامتی کی طرف ایک سفر ہے۔ ۔ دہشت گردی کی جنگ میں ملک کو6500 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ نگران وزیراعلیٰ ۔ ہمارے وسائل لامحدود ہیں ان سے استفادہ کر کے ہم ملک و قوم کے لئے خوشحالی ، نوجوانوں کیلئے روزگار اور معیشت کو مستحکم کر سکتے ہے ۔