News Details

11/07/2018

لیڈی ہیلتھ ورکرز کی گرانقدر خدمات کا اعتراف وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئے ملازمت میں ترقی کے مدارج کی منظوری دے دی

نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا دوست محمد خان کا لیڈی ہیلتھ ورکرز کی گرانقدر خدمات کا اعتراف وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئے ملازمت میں ترقی کے مدارج کی منظوری دے دی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کردار پولیو، ڈینگی، ماں بچے کی صحت سے متعلق آگاہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی موبلائزیشن میں بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعلی صوبہ بھر میں اس وقت 12265 لیڈی ہیلتھ ورکرز گریڈ 5 میں جبکہ 504 لیڈی ہیلتھ سپروائزرز گریڈ 7 میں فرائض سر انجام دے رہی ہیں منظور ہونے والے ملازمتی سٹرکچر کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز گریڈ 5 سے گریڈ 11 تک ترقی پاسکیں گے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز گریڈ 7 سے گریڈ 14 تک ترقی پانے کے اہل ہوں گے نئے منظور ہونے والے سٹرکچر سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا وزیر اعلی خیبر پختونخوا دوست محمد خان نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز خدمت خلق کو اپنا نصب العین قرار دیتے ہوئے مزید جانفشانی اور لگن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں