News Details

25/06/2018

شمالی وزیر ستان میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے میں مصروف پاک فوج کے اہلکاروں پر شدت پسندوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے شمالی وزیر ستان میں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے میں مصروف پاک فوج کے اہلکاروں پر شدت پسندوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے یہاں سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شرپسند عناصر کی بزدلانہ کاروائیوں سے ملک و قوم کے تحفظ کیلئے ہماری افواج کے عزائم متزلزل نہیں ہوسکتے انہوں نے مادر وطن کے تحفظ کیلئے پاک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے مذکورہ واقعہ میں شہید اہلکار کے درجات کے بلندی اور زخمی ہونے والے آفیسر کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ دریں اثناء انہوں نے گزشتہ روز جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا کے قریب آپریشن ردالفساد کے تحت کاروائی میں مصروف پاک فوج کے دوحوالداروں کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور اُن کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی ہے۔