News Details

12/04/2018

فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام میں سب سے بڑی رکاوٹ مولانا فضل الرحمن ہیں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام میں سب سے بڑی رکاوٹ مولانا فضل الرحمن ہیں۔ اُس کے مفادات فاٹا کے پسماندگی سے وابستہ ہیں۔ ہم نے خیبرپختونخوا میں کرپشن فری نظام کیلئے ایک نکاتی ایجنڈا دیا اور حکمرانی کا عوامی اسلوب متعارف کراکر قانونی سازی کے ذریعے خوشحال پاکستان کی بنیادرکھی ہم نے صوبے میں اپنے انتخابی ایجنڈے کے سو فیصد اہداف پورے کئے جن سے غریب عوام سے زیادہ مستفید ہوئے ۔وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور کے سبزہ زار میں عظیم الشان فاٹا کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی کنونشن نے فاٹا کی تمام ایجنسیوں اور ایف آر کے علاقوں سے چیدہ قبائلی عمائدین اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کیلئے عمران خان ناگزیر بنتے جارہے ہیں عمران خان فاٹا سمیت پوری پاکستانی قوم کے دل کی آواز بن چکے ہیں۔ عمران خا ن کو ہماری نہیں بلکہ ہمیں اُن کی ضرورت ہے انہوں نے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کے علاوہ ہر مشکل مرحلے پر قوم کی ترجمانی کی ہے ۔انہوں نے فاٹامیں امریکی ڈرون حملوں، فوج بھیجنے اور نیٹو سپلائی کے خلاف اُس وقت بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کی جب ملک کے دیگر تمام سیاستدان اور حکمران امریکی خوف سے اس بارے میں لب کشائی سے بھی ڈرتے تھے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے ضمن میں وزراء اعلیٰ اور آرمی چیف کی موجودگی میں وفاقی حکومت نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام پر آمادگی ظاہر کی مگر اگلے روز صرف ایک شخص کے مطالبے پر نواز شریف نے ارادہ ملتوی کیا اور قبائلی عوام مستقبل تاریکی میں دھکیلنے کی کوشش کی اور وہ شخص مولانا فضل الرحمٰن ہے جسے اسلام اور ملک سے زیادہ اپنے مفادات عزیز ہیں انہوں نے قبائلی عوام کی ملک و قوم کیلئے قربانیوں پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فاٹا میں آپریشن کے دوران جان و مال کی لازوال قربانیاں دیں اور اپنے علاقوں سے بے گھر ہو کر خیبر پختونخوا میں ہجرت کی جس کی پوری پاکستانی قوم معترف ہے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام بالخصوص نوجوانوں کا جذبہ حب الوطنی اور نظم و ضبط اپنی مثال آپ ہے انکی پی ٹی آئی سے محبت بھی واضح ہے کیونکہ پی ٹی آئی ملک میں تبدیلی لانے اور کرپشن سے پاک فلاحی معاشرے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی کسی مرحلے پر ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی اور ہمیشہ انکی توقعات کی تکمیل کرے گی۔